انتظار قتل کیس،جے آئی ٹی کیوں تحلیل ہوئی؟ وجوہات سامنے آنے لگیں

انتظار قتل کیس،جے آئی ٹی کیوں تحلیل ہوئی؟ وجوہات سامنے آنے لگیں


کراچی(24نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اے سی ایل اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے انتظار قتل کیس کی جے آئی ٹی کیوں تحلیل ہوئی وجوہات سامنے آنے لگیں، حساس اداروں نے سی ٹی ڈی کی جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے انتظار قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سی ٹی ڈی کی بنائی جانے والی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ حساس اداروں کے جے آئی ٹی ممبران کو ایس ایس پی مقدس حیدر سے سوالات نہیں کرنے دیئے۔ مقتول کے والد اشتیاق کے بارہا اظہار کے باوجود مقدس حیدر جے آئی ٹی کے دوران افسر بنے بیٹھے رہے۔ جبکہ حساس اداروں نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کے حساس اداروں نے لیلی نامی خاتون کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائیہیں جبکہ واقعے کے وقت گاڑی میں موجود مدیحہ کیانی نامی خاتون سے بھی سوالات نہیں کرنے دیئے۔