خام تیل سستا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ساڑھے تین فیصد کمی

خام تیل سستا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ساڑھے تین فیصد کمی


اسلام آباد (24نیوز) خام تیل سستا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں تین روز کے دوران تیل کی قیمت ساڑھے تین فیصد تک کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھنے اور امریکا کی خام تیل کی پیداوار میں اضافے کی رپورٹس کے باعث خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے فی بیرل قیمت تریسٹھ ڈالر اور عالمی بینچ مارک برنٹ خام تیل کی اڑسٹھ ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئی جبکہ اوپیک ممالک کے تیل کی فی بیرل قیمت اس دوران دو ڈالر کی کمی سے چھیاسٹھ ڈالر ساٹھ سینٹ پر آ گئی۔

گزشتہ ہفتے عالمی بینچ مارک برنٹ خام تیل کی قیمت اکہتر ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ امریکا کی خام تیل کی پیداوار ایک سال کے دوران 17 فیصد اضافے سے سعودی عرب کے برابر پہنچ چکی ہے۔