ٹرانسپورٹ کامسئلہ ہرصورت حل کریں گے:مراد علی شاہ

ٹرانسپورٹ کامسئلہ ہرصورت حل کریں گے:مراد علی شاہ


کراچی(24نیوز) وزیرِاعلیٰ سندھ نےکراچی والوں کوبڑی خوشخبری سنادی، 30 دن میں شارع فیصل پرمسافروں کیلئےپیپلزبس سروس چلانے کا اعلان کردیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہرصورت حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے اجلاس میں آگاہی دی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈائیوو کمپنی کو 32 بسیں شارع فیصل پر چلانے کی پیش کش کا منصوبہ 2 بلین روپے کا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے منصوبے کو منظور کرتے ہوئے اسے پیپلز بس سروس کا نام دیا۔ جس کے بعد منصوبے کے لئے مزید 255 ملین روپے منظور کرلئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں کا جال بھی بہتر ہورہا ہے۔30 دنوں میں شارع فیصل پر پیپلز بس سروس چلائی جائیں۔15 فروری سے شارع فیصل پر پیپلز بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔

دوسری جانب طلبہ نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنےلئے بھی بسز چلانے کا مطالبہ کردیا۔ جبکہ شہر میں بہتری کی لہر چلی ہے تو صرف شارع فیصل ہی کیوں پورے شہر سے ہی کھٹارا بسوں کا خاتمہ کیا جائے۔ یہی ہر شہری کا مطالبہ ہے۔