کراچی: اتحاد ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ کا آپریشن


کراچی (24نیوز) علاقہ اتحاد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کرکے غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات ختم کردیں اور قبضہ مافیا کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات، پتھاروں کے خلاف   اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم کی ہلا بول کارروائیاں کیئں۔ اتحاد ٹاؤن سے 40 پلاٹس واگزار کرالیئے گئے اور 4 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔ بلدیہ ٹاون سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی انسدادِ تجاوزات کی ٹیم کے ساتھ موجود تھی۔دوسری جانب شفیق موڑ کے قریب کے ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے رفاحی پلاٹ پر قائم کمرے اور دیواروں کو بھی گرا دیا گیا۔