وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ہاتھ ظالموں کے گریبان پر ہو گا: اشرف جلالی


لاہور (24 نیوز) سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری ر کھا جائے گا۔

 تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے پانچویں روز خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب میرا ہاتھ ظالموں کے گریبان پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے وہ اسی طرح چیئرنگ کراس آتے رہیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو کل پھر پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آگے کا لائحہ عمل کل بتائیں گے۔

مزید دیکھیں۔