وزیراعظم کی برف کے پہاڑوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیو ورکرز سے ملاقات

وزیراعظم کی برف کے پہاڑوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیو ورکرز سے ملاقات


اسلام آباد(24نیوز)  وزیراعظم عمران خان نے سوات کے برفیلے پہاڑوں  میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیو ورکرز سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

سوات میں آج کل برفباری ہورہی ہے, اور اس شدید برفباری میں بہادر پولیو ورکرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ان  پولیو ورکرز کی کچھ دنوں پہلے  برفیلی پہاڑوں میں گزرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس سے وزیراعظم عمران خان متاثر ہوئے ۔

انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن بابر بن عطاء نے پولیو ورکر کو وزیراعظم آفس میں خوش آمدید کہا اور ان کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔بابر بن عطاء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیو ورکر ہمارے ہیرو ہیں، ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔بابر بن عطا نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کوشش جاری رہے گی، پولیو ورکرز کو اپنے کام پر فخر کرنا چاہیے۔

  وزیراعظم عمران خان نے بھی پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک سے پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔