عمران خان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے امریکہ نے بڑی رکاوٹ کھڑی کردی

عمران خان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے امریکہ نے بڑی رکاوٹ کھڑی کردی


واشنگٹن( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے امریکہ نے ایک بڑی رکاوٹ کھڑی کردی،نمبر گیم میں الجھے عمران خان کیلئے مشکل میں پھنس گئے۔

آئی ایم ایف سے قرضے کی ابھی کوئی بات بھی شروع نہیں ہوئی لیکن امریکا کو پریشانی لاحق ہو گئی،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں پاکستان کوملنے والا فنڈ چینی قرضے کی ادائیگی میں استعمال نہیں ہوناچاہیے۔

پاکستان نے ابھی تک آئی ایم ایف سے قرض لینے کے سلسے میں نا تو کوئی رابطہ کیا نا کوئی درخواست کی لیکن امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آئی ایم ایف کے لیے وارننگ جاری کر دی،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کوکوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے، پاکستان کی نئی حکومت کو بیل آو¿ٹ پیکیج اس شرط پر دیا جائے کہ یہ رقم چینی قرضے کی واپسی کے لیے استعمال نا ہو۔

 یہ بھی پڑھیں:  گزرا کل عمران خان کامنہ چڑانے لگا

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے لیکن یہ کوئی منطق نہیں کی بیل آوٹ پیکج سے چین کا قرض واپس کیا جائے، فنانشل ٹائمز کی سٹوری کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے افسران عمران خان کی حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کے سلسلے تجاویز تیار کر رہے ہیں، تاہم آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق ابھی تک پاکستان سے اس بارے میں کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔