نواز شریف پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل

نواز شریف پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل


اسلام آباد ( 24نیوز ) پمز ہسپتال میں زیرِ علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پمز میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔

پمز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت بہتر ہونے اور ان کے اصرار پر واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں پمز ہسپتال کے کارڈیک وارڈ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جس کے بعد ہسپتال کا کارڈیک وارڈ عام افراد کے لیے بھی کھول دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کے لیے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے نواز شریف کے خون اور یورین کی تازہ ترین ٹیسٹ رپورٹس کا دوبارہ جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت ابھی بھی مستحکم نہیں اور ان کے مختلف ٹیسٹوں میں نتائج مختلف آرہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا مشورہ تھا کہ نواز شریف مزید کچھ روز ہسپتال میں قیام کریں تاہم سابق وزیراعظم کا اصرار تھا کہ انہیں جیل منتقل کیا جائے۔ نواز شریف کی منتقلی کے بعد پمز ہسپتال نے ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کیا ہے جس میں ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔