ایم کیو ایم لندن کا خطرناک ٹارگٹ کلر ’رئیس مما‘ بول پڑا


کراچی (24 نیوز) ایک نے کئی مارے، صولت مرزا، مہناج، عبید کے ٹو اور دوبی کے بعد ایم کیو ایم لندن کا خطرناک ٹارگٹ کلر رئیس مما بھی بول پڑا۔ انکشاف ایسے کہ سب ہی سراپا حیرت بنا جائیں۔ قاتل ایسا کہ دھرتی کانپ جائے۔

24 نیوز کے مطابق ماضی متحدہ قومی موومنٹ ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ٹارگٹ کلرز کا کارخانہ رہی ہے۔ صولت مرزا، مہناج قاصی، عبید کے ٹو، کاشف دوبی اور اب رئیس مما قانونی کی گرفت میں آ گیا۔ ایک کے بعد ایک ٹارگٹ کلر قانون کی گرفت آتا گیا اور فر فر بولتا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: نواز شریف، مریم صفدر، اڈیالہ جیل اور فواد چودھری کی حسرتیں

بیرون ملک سے گرفتار رئیس مما نے قانون کی میز کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھتے ہی فر فر بولنا شروع کر دیا۔ مما نے انکشاف کیا کہ 50 افراد کو موت کی نیند سلایا۔

رئیس مما نے سانحہ چکرا گوٹھ میں خون کی ہولی کھیلنے کا بھی انکشاف کیا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ میر ی ٹیم میں 40 شوٹرز تھے۔ ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما مزید بولا کہ بھتہ خوری کے لیے بھی منظم نیٹ ورک بنایا ہواتھا۔

پڑھنا نہ بھولئے: حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا !

واضح رہے کہ کراچی آپریشن تیز ہوا تو دیگر مجرموں کے سمیت ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جن میں رئیس مما بھی شامل تھا۔ اس بات کا بھی انکشاف اس نے کیا ہے۔