پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ تیزی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ تیزی کا رجحان رہا


کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو سے زائد پوائنٹ بڑھ گیا، شئیرز کی مجموعی مالیت اور خرید و فروخت بھی بڑھ گئی۔

ملک کی سیاسی صورتحال میں تھوڑے ٹھہراؤ کے بعد غیر ملکیوں کی خریداری نے ہفتہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقراررکھی، ہفتہ کےاختتام پر مجموعی طورپرہنڈرڈانڈیکس پانچ سو تیس پوائنٹ کے اضافے سے پینتالیس ہزارپانچ سوساٹھ پربندہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم، مذاکرات کی تاریخ طے

 کاروباری حجم میں چوبیس فیصد اضافہ رکارڈکیاگیا، اوسطاروزانہ 24 کروڑشئیرزکاکاروبارہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت ایک کھرب 10 ارب روپے کے اضافے سے ترانوے کھرب ستر ارب روپے سے تجاوز کر گئی، ہفتہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 19 لاکھ ڈالر کااضافہ دیکھا گیا، مقامی بینکوں کی طرف سے بھی سات لاکھ ڈالرمالیت کےشئیرز خریدے گئے، تاہم مقامی میوچل فنڈز نےایک کروڑ5 لاکھ ڈالرزکےشئیرز فروخت کیے۔