پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھرنے لگا، ایک ہی دن دو وکٹیں اڑ گئیں


پاکپتن(24نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کے سابق دیور اور پی ٹی آئی پاکپتن کے صدراحمدرضا مانیکا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔دوسری جانب خیبرپختونخواکے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر  ق لیگ میں شامل ہوگئے۔

پاکپتن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد رضا مانیکا نے کہا کہ  مریدین اپنی حدود میں رہ کر پیروں کا احترام کرتے ہیں ،اگر کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو اسے دنیا میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب بھی پاکپتن آئے تو وہ بابا فرید کے مزار پر حاضری دے کر چلے جاتے تھے۔عمران خان کواپنی ٹیم کا پتا ہی نہیں۔ وہ جب بھی پاکپتن آئے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کیے بغیرچلے گئے۔ بار بار نظر انداز کرنے پر انہوں نے پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ہونے والا خرچہ خیبرپختونخوا کے بجٹ سے 3 گنا ہے 

آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے کہا کہ یہ الیکشن کس سیاسی پلیٹ فارم سے لڑوں گا اس بات کا فیصلہ خاندان سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

دوسری جا نب مسلم لیگ ق نے بھی تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی، مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان ساتھیوں سمیت دوبارہ ق لیگ میں شامل ہوگئے، وجیہہ الزمان کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک ہی ہے جو پاکستانی ہے وہ مسلم لیگی ہے۔

چودھری شجاعت نے دعویٰ کیا کہ نگران سیٹ اپ کےلئے لیڈر آف دی ہاﺅس اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہیں ہوپائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکیاں خواجہ آصف کی دلدادہ ہوگئیں

چودھری شجاعت نےاس موقع پر بتایا کہ ان کی اگلے مہینہ کتاب بھی مارکیٹ میں آرہی جس میں پاکستانی سیاست سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھایا جائےگا۔

مزید دیکھیں: