لڑکیاں خواجہ آصف کی دلدادہ، گھیرے میں لے کر سیلفیاں لیتی رہیں


سیالکوٹ (24نیوز) خواتین کالج میں خواجہ آصف طالبات کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ خواجہ آصف کے لیے جان چھڑوانا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خواتین کالج کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لیا، جو  ان کو مہنگا پڑ گیا۔ خواجہ آصف کو کالج کی لڑکیوں نے گھیرے میں لے لیا۔ طالبات خواجہ آصف کے ساتھ  سیلفیاں لینے لگ گئیں۔ سیالکوٹ خواتین کالج کی تقریب میں وزیر خارجہ کو طالبات سے جان چھڑانا مشکل ہوگیا۔

طالبات خواجہ آصف کے ساتھ 40منٹ تک سیلفیاں لیتی رہیں۔