لاہور میں ہونے والا خرچہ خیبرپختونخوا کے بجٹ سے 3 گنا ہے: عمران خان


لاہور (24نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کا آدھا بجٹ سڑکوں پر خرچ ہوجاتا ہے، لاہور پر خرچ ہونے والی رقم خیبرپختون خوا سے 3 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان  ممبر سازی مہم کے سلسلے میں دو روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں۔ کارکنوں نے اپنے قائد کا استقبال بھرپور طریقے سے کیا۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لاہور ممبر سازی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے آئے ہیں.انھوں نے کہا کہ  پنجاب کے بجٹ کا 55فیصد لاہور پر خرچ کیا گیا ، لاہور پر خرچ کی جانے والی رقم کے پی کے پر خرچ رقم سے 3گناہ زیاد ہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے گڑھ میں کھلاڑیوں کا پاور شو شروع

  عمران خان نے کہا شہبازشریف نے ایک سال میں 635 ارب روپے خرچ کئے، ملتان کے عوام کو میٹرو کی ضرورت ہی نہیں تھی لیکن 60 ارب روپے منصوبے پر لگا دیئے اور آج خالی بسیں چل رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک بار دوبارہ نیب کو  ترغیب دیتے ہیں کہ ملتان میٹرو کی انکوائری کریں۔

پڑھنا مت بھولیں: عمران خان کی اہلیہ کے سابق دیور نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا 

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے سارے پیسے اشتہارات پر لگا دیئے لیکن 4 ارب روپے کا ایک ہسپتال نہ بنا سکے، اسحاق ڈار اور کلثوم نوازشریف لندن میں علاج کرارہے ہیں، جبکہ پشاور میں 4 ارب روپے میں کینسر کا جدید ترین اسپتال بنایا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ادویات کی قیمتوں میں واضح فرق ہے۔

افسوس ناک خبر ضرور پڑھیں:سنگدل شخص نے 5 افراد کو قتل کر کے خود کشی کرلی 

انھوں نے نواز شریف اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ  نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے ہمارا اتحاد نہیں ہو سکتا۔