ڈاکو بھی پولیس افسر بننے لگے، اشتہاری مجرم کانسٹیبل بھرتی

ڈاکو بھی پولیس افسر بننے لگے، اشتہاری مجرم کانسٹیبل بھرتی


ملتان(24نیوز)   پولیس میں ڈاکو کے بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مبینہ ڈاکومحمد اعجازعرف ججی کی پولیس میں بھرتی کاانکشاف پولیس کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد اعجاز عرف ججی مقدمہ نمبر 332/ 14 کا اشتہاری ہے۔

  پولیس رپورٹ کے مطابق  محمد اعجاز عرف ججی سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ محمد اعجاز عرف ججی نے دوران واردات ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا۔

 محمد اعجاز عرف ججی ولد فتح محمد تھانہ راجہ رام کے علاقے کا رہائشی ہے۔ محمد اعجاز عرف ججی پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہو چکا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ راجہ رام نے رپورٹ پولیس حکام کو ارسال کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹر کمیشن کی سماعت، 2 سو سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف
 
رپورٹ میں جرائم پیشہ شخص کو پولیس میں بھرتی نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی او دفتر کی او ایس آئی برانچ معاملہ دبانے کے لیے کوشاں ہے۔ محمد اعجاز عرف ججی کی بھرتی بارے حتمی فیصلہ تاحال نہ کیا جا سکا۔