راولپنڈی، زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

راولپنڈی، زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں بحق


راولپنڈی(24نیوز) راولپنڈی میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے، والد وسیم اور2 بچے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیئے گئے.

راولپنڈی میں زہریلی چائےپینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جنہیں بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال پہنچتے ہی 8 سالہ بچہ ابراہیم دم توڑ گیا جبکہ اس والدین اور بہن بھائی کی جان بچانے کی کوشش کی گئی تاہم کچھ دیر بعد ہی والدہ رقیہ بھی دم توڑ گئی۔

ڈی ایس پی سٹی اعجازشاہ کے مطابق سب نے زہریلی چائے پی اورمبینہ طور پر اجتماعی خودکشی کی، جب کہ جائے وقوعہ سے زہر کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں،جس عمارت میں وسیم رہائش پذیر تھا وہ کینیڈامیں مقیم باسط نامی شہری کی ہے،وسیم کا خاندان دیکھ بھال کیلئے عمارت میں رہتا تھا۔

اہل محلہ کے مطابق وسیم فاروقی اور اس کا خاندان نمازی اور پرہیزگارہے،عمارت کےبیرون ملک مقیم مالک کا بھتیجا جنیدبھی اسی عمارت کی بالائی منزل پر رہائش پذیر ہے،پولیس نے جنید سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے، تاہم تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ خاندان نے خودکشی کی یا معاملہ کوئی اور ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔