نئے سیکریٹری خارجہ کا فیصلہ ہوگیا

نئے سیکریٹری خارجہ کا فیصلہ ہوگیا


اسلام آباد( 24نیوز )نئی دہلی میں تعینات سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ   کی مدت ملازم پوری ہونے کو ہے جس پر وزیراعظم کی مشاورت سےسہیل محمود کو نیاسیکریٹری خارجہ   منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ نئی دہلی میں نئےسیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو تعینات کیا جائے گا، سہیل محمود کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا، سہیل محمود نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں، وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ تہمینہ جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں،7 ماہ سے تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ کام کررہا ہوں ان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں، تہمینہ جنجوعہ کی مدت ملازمت 16 اپریل کو پوری ہورہی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ نیب نے اپنا کام کرنا ہے مداخلت نہیں کرسکتے، عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ڈھیل کے،واضح رہے کہ  تہمینہ جنجوعہ جو پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہیں جو 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گی،انہوں نے 2 سال تک خدمات سر انجام دیں،2013 اور 2017 کی طرح اس مرتبہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے کے لئے مقابلہ سامنے آنے کے امکانات کم تھے۔