سائیکل چلائیں، ماحول کو آلودگی سے بچائیں

سائیکل چلائیں، ماحول کو آلودگی سے بچائیں


اسلام آباد(24 نیوز) سائیکل چلائیں ماحول کو آلودگی سے بچائیں، عوامی آگاہی کے لیے راولپنڈی اسلام آباد میں سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

نجی تنظیموں کے زیر اہتمام نواز شریف پارک راولپنڈی سے کچنار پارک اسلام آباد تک سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریوائیو دی سائیکلنگ نام کی ریلی کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ شرکاء کہتے ہیں کہ سائیکل کے استعمال سے ماحول آلودگی سے بچے گااور صحت بھی اچھی رہے گی۔ خرچ کم، آلودگی ختم، ٹریفک کی روانی بھی بحال رہے گی۔

ریلی میں شریک سائیکلسٹس کاکہناتھا کہ حکومتی سطح پر سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں جبکہ پاکستان میں گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی بڑھتی تعداد اور آلودگی سے بچنے کے لیے سائیکل کا استعمال کارآمد ثابت ہو گا۔