پٹرول کا چھکا، سنچری ہوتی ہوتی رہ گئی

پٹرول کا چھکا، سنچری ہوتی ہوتی رہ گئی


اسلام آباد(24نیوز)حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیاہے۔ پیٹرول ‏اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں چھ ،چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا ‏گیا۔

حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مان ‏لی، پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ‏قیمت میں 3،3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج ‏سے ہو گا۔

پٹرولیم مصنووعات میں اضافے کے بعد  اب پیٹرول کی نئی قیمت 98روپے 89پیسے فی لیٹر ‏مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ‏مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89روپے 31پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت ‏‏80روپے 54پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے ‏۔

شہریوں کا کہناہے کہ وزیراعظم اور ان کے وزراء حکومت میں آنے سے پہلے جو باتیں کرتے تھے آج وہ بلکل ان کے الٹ چل رہے ہیں، گیس، بجلی اور اشیائے خوردونوش کے بعد آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ہیں، غریب آدمی کیلئے زندگی مشکل بنا دی گئی ہے۔

‏ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس ‏کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے ‏فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر ‏ہو گئی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔