الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ سے زائد خواتین کوووٹ کے حق سے محروم کردیا

الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ سے زائد خواتین کوووٹ کے حق سے محروم کردیا


اسلام آباد( 24نیوز ) الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ سے زائد خواتین کوووٹ کے حق سے محروم کردیا، الیکشن کمیشن مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی صنفی فرق ختم کرنے کی مہم بھی ووٹرز کا فرق زیادہ حدتک کم نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے فرق میں گزشتہ عام انتخابات 2013 کے مقابلے میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پچھلے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 1 کروڑ 9 لاکھ 95 ہزار کا فرق تھا۔آئندہ انتخابات میں یہ فرق 1 کروڑ 24 لاکھ تک جا پہنچا ۔ 1کروڑ سے زائد اہل خواتین ووٹرز ووٹ ڈالنے سے محروم رہیں گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر اعظم 

 واضح رہے کہ سب سے زیادہ پنجاب میں مرد اور خواتین ووٹر زکا فرق 66 لاکھ 87 ہزار پایا گیا۔ سندھ میں 24 لاکھ 82 ہزار، خیبر پختونخواہ میں 20 لاکھ 95 ہزار بلوچستان میں 6 لاکھ 72 ہزار 9 سو جبکہ فاٹا میں یہ فرق 5 لاکھ 5 ہزار 6 سو تک جاپہنچا۔اسلام آباد میں بھی 49 ہزار 5 سو کا صنفی فرق موجود ہے۔