جگری یار چودھری نثار اور شہباز شریف آمنے سامنے آ گئے


24 نیوز: میاں شہبازشریف نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے طرز عمل کو بچپنا قرار دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔ چودھری نثار بھی ترکی بہ ترکی جواب دینے میدان میں آ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپنا تو وہ ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے روا رکھا ہوا ہے۔

یہ آج کی بات نہیں ہے۔ ماضی میں چودھری نثار کے سیاسی مخالفین انہیں ضدی بچہ قرار دیتے رہے۔ لیکن اب کی بار تو ان کے جگری یار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف بھی شایدان کے رویے سے تنگ آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹ حکومت کے خاتمہ پر قوم شکرانہ کے نوافل ادا کرے، عمران خان 

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس بیان سے شہباز شریف نے جہاں بڑے بھائی کو خوش کیا وہیں اپنے دوست کو بھی جھنڈی کرا دی ہے کہ بس اب بہت ہو گیا۔

چودھری نثار نے جب یہ حیران کن تجزیہ سنا تو وہ بھی چپ نہ رہے اور بیان داغ دیا کہ شہبازشریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔ وہ تیس سال پرانی باتیں نہ چھیڑیں بلکہ پارٹی کو مشکل صورتحال سے نکالنے پر توانائیاں خرچ کریں۔