ٹھٹھہ کےقریب پی آئی اے کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

ٹھٹھہ کےقریب پی آئی اے کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار


(24 نیوز) ٹھٹھہ کےقریب پی آئی اے کا تربیتی طیارہ گرگیا، دیگرٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹھٹھہ کےعلاقے کیٹی بندرکےقریب پی آئی اے کا تربیتی طیارہ گرگیا،جہازمیں سوار دوپائلٹس محفوظ رہے، جہاز کو معمولی نقصان پہنچا،پائلٹ نے بڑے نقصان سے جہازکو بچالیا۔

تربت میں ذکری زائرین کی گاڑی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے،حادثہ سامی سےتربت جاتے ہوئے پیش آیا۔ راجن پورمیں انڈس ہائی وے کے قریب مسافربس الٹ گئی،حادثےمیں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

رتوڈیرواورگردونواح میں مزید 225 افرادکےایچ آئی وی ایڈز کے اسکریننگ ٹیسٹ کے گئے،جن میں سے5 پازیٹیوآگئے، وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد733 ہوگئی،جن میں598 بچے شامل ہیں۔