عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستان کا نمبر کونسا؟

عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستان کا نمبر کونسا؟


24نیوز: دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کا اعزاز سنگاپور اور جرمنی نے اپنے نام کرلیا ہے، پاکستان 90 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سنگاپور اور جرمنی نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان 90 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

سال 2018 کی پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ کے مطابق 165 ملکوں کی فہرست میں پاکستان اور عراق کا 90واں نمبر ہے،  افغانستان 91 ویں، شام 88 ویں، سومالیہ 87 ویں اور بھارت 66 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی ہےگزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 98 واں نمبر تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان 90 ویں درجے پر ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔